: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن،23مئی (ایجنسی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹردھماکے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹردھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ شمالی انگلینڈ پرہونے والا بدترین حملہ ہے، ہماری تمام ہمدردیاں دھماکے
میں مرنے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں جب کہ کنسرٹ میں دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پولیس حملہ آوروں تک پہنچ چکی ہے، مانچسٹرمیں سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے کمال بہادری دکھائی جب کہ دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا۔